12 اگست، 2016، 2:30 PM

تھائی لینڈ میں 11 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ،30 زخمی

تھائی لینڈ میں 11 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ،30 زخمی

تھائی لینڈ میں 11 بم دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں 11 بم دھماکوں  کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں تھائی لینڈ کے ثقافتی سیاحتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔حکام کی جانب سے دھماکوں کی وجوہات فوری طور پر بیان نہیں کی گئیں جبکہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان دھماکوں میں کون ملوث ہے۔ واضح  رہے کہ گزشتہ شب تھائی لینڈ کے ہواہن میں ہونے والے 2 دھماکوں میں ایک خاتون ہلاک اور 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی، زخمی افراد میں 9 غیر ملکی بھی شامل تھے، جن میں جرمنی، اٹلی، ڈچ اور آسٹریا کے شہریوں کی شناخت ہو سکی تھی۔جمعہ کی صبح ایک بار پھر تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی رپورٹس سامنے آئی، جس میں مزید افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ہواہن میں جمعہ کی صبح مزید دو دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جنوبی صوبے ترانگ کے علاقے سورت تھانی اور پھوکیٹ میں بھی 2 دھماکے ہوئے، دونوں بم دھماکوں میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

News ID 1866173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha